خالد جاوید گورائیہ کا اچانک دیہی مرکز صحت واں بھچراں کا دورہ

 خالد جاوید گورائیہ کا اچانک دیہی مرکز صحت واں بھچراں کا دورہ

میانوالی‘واں بھچراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘نمائندہ دنیا) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے اچانک دیہی مرکز صحت واں بھچراں کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا سرکاری ادویات کی موجودگی کے باوجود سٹور کیپر کی جانب سے مریضوں کو ادوایات جاری نہ کرنے اور ادویات باہر سے منگوانے کے معاملہ پر ایکشن، سی ای او ہیلتھ کو سٹور کیپر کو معطل کر کے معاملہ کی انکوائری کی ہدایت کردی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے وارڈ، میڈیسن سٹور سمیت جملہ شعبوں اور صفائی ستھرائی کے نظام کا معائنہ کیااور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انھوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی، مریضوں کے لواحقین کے مسائل سنے اورہسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام مریضوں کو سرکاری ادویات اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جا ئیں ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے بنیادی مرکز صحت گلمیری کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ،صفائی ستھرائی کے نظام اور فراہم کر دہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بنیادی مرکز صحت پرآنیوالے مریضوں کو حکو مت ویژن کے مطابق علا ج معالجہ کی تما م سہولیات فراہم کی جا ئیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں