سکولز کونسلز کو مکمل فعال کیا جائے : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

 سکولز کونسلز کو مکمل فعال کیا جائے : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں -اس ضمن میں ڈی سی محمد علی بخاری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سکول ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر نے سکولز کونسل کے پلیٹ فارم سے تعلیمی اداروں کی حالت سنوارنے کیلئے اقدامات بارے بریفنگ دی-اجلاس میں ضلع بھر میں سرکاری و نجی سکولوں کے 200 سے زائد گارڈز کی ٹریننگ بارے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کا اس موقع پر کہنا تھاکہ حکومت پنجاب سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے خصوصی افراد کے تعلیمی اداروں کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے -انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں سکولز کونسلز کو مکمل فعال کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں