ناقص کارکردگی پر محکمہ زراعت کے متعدد افسر معطل
ملتان(وقائع نگار خصوصی )سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے دھان کی باقیات کو جلانے کے واقعات کی روک تھام میں ناکامی پر محکمہ زراعت کے متعدد افسر معطل کر دیا ہے۔
اور دیگر کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے انڈر آبزرویشن رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ معطل افسروں میں رانا محمد عارف شہزاد ای اے ڈی اے (زراعت توسیع، ننکانہ صاحب)، محمد رضوان امیر خان، ای اے ڈی اے (زراعت توسیع، جڑانوالہ ضلع فیصل آباد)، آصف منہاس، زراعت آفیسر توسیع (پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ)، اور محمد عامر ثناء، زراعت آفیسر توسیع (سکھیکی ضلع حافظ آباد) شامل ہیں۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے محمد اسد اسلام، زراعت آفیسر توسیع (بھیرہ)، محمد ناصر ضیاء، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع (بھلوال)، منظور عنایت، ای اے ڈی اے (پنڈی بھٹیاں)، محمد شکیل ارشد، ای اے ڈی اے (پیر محل) اور سعدیہ سجاد، زراعت آفیسر توسیع (ننکانہ صاحب) کو سرکاری ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر سخت وارننگ دیتے ہوئے انڈر آبزرویشن رکھنے کا حکم دیا ہے ۔