سموگ سب کیلئے خطرہ ، مل کر نمٹنا ہو گا، چیئر مین سی ڈی اے

 سموگ سب کیلئے خطرہ ، مل کر نمٹنا ہو گا، چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے کیپٹل ہسپتال کے زیر اہتمام سموگ آگاہی سمپوزیم اور واک میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

تقریب میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم اختر، ڈاکٹرشجیع ، ڈاکٹر شاذلی منظور، ڈاکٹر امتیاز پراچہ، ڈاکٹر اکبر صدیق ستی سمیت ماہر ماحولیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سموگ ہم سب کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ آلودگی کم کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ تقریب کے منتظم پروفیسر ڈاکٹر نعیم تاج نے کہا کہ موسم سرما میں فضائی آلودگی عوامی صحت کے لئے بڑا خطرہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں