معذور افراد کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے :مظفر مختار

 معذور افراد کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے :مظفر مختار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی روشنی میں معذور افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔۔۔

 معذور افراد میں ہمت کارڈ کی تقسیم ہوچکی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ یہ بات انہوں ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شریف گھمن، سی ای او ایجوکیشن مجاہد علوی، ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد ناصر، ضلعی زکوٰۃ آفیسر محمد اشرف، ڈی ایس او افتخار گوندل، ڈی او انڈسٹریز عبدالقدوس، لیبر آفیسر ذوالقرنین ساہی اور ممبر کمیٹی اشفاق نذر گھمن بھی موجود تھے ۔حکومت پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے ساتھ غیر سرکاری رفاعی تنظیموں کی جانب سے بھی وہیل چیئرز، وائٹ کین، عینکیں اور ٹاکنگ واچز کی تقسیم جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں