کے آئی ایچ ڈی کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

کے آئی ایچ ڈی کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

کراچی (این این آئی)میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ امراض قلب کے علاج کیلئے شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی کیلئے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔۔

اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی کمی کو دور کیا جائے گا تاکہ یہاں آنے والے مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں قائم کئے گئے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں سو فیصد اسکالر شپ پر نوجوانوں کو نرسنگ کی معیاری اور جدید تربیت فراہم کی جا رہی ہے ، عباسی شہید اسپتال اور اورنگی ٹاؤن میں بھی اسی طرز پر نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز او ر انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (نرسنگ)کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں