پنجاب کی 93 تحصیلوں میں آؤٹ سورسنگ ماڈل مکمل

پنجاب کی 93 تحصیلوں میں آؤٹ سورسنگ ماڈل مکمل

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا لاہور کی 5 تحصیلوں سمیت پنجاب کی 93 تحصیلوں میں آؤٹ سورسنگ ماڈل کا کام مکمل ہوگیا۔

 منتخب تحصیلوں میں ون ٹائم زیرو ویسٹ یقینی بنانے کا بھی آغاز ہوگیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے لانچنگ کے بعد باضابطہ طور پر صفائی کی ذمہ داریاں کنٹریکٹرز کے سپرد کر دی جائیں گی۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کے پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کنٹریکٹرز کو ذمہ داری سونپنے سے پہلے تمام متعلقہ مشینری فعال رکھنے کی ہدایت کی۔ ذیشان رفیق نے اس پہلو کی بھی نشاندہی کی کہ صفائی کے اہداف حاصل کر کے سموگ جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ وزیر بلدیات نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو صوبائی سطح پر سیل بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مجوزہ سیل سی ای اوز اور کنٹریکٹرز کے معاملات طے کرنے میں مدد کریگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں