ڈینگی کیخلاف اقدامات میں غفلت برداشت نہیں : رانا صفدر
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر نے کہا ہے کہ تحصیل میں ڈینگی کیخلاف متعلقہ محکموں کے انسدادی و حفاظتی اقدامات میں غفلت برداشت نہیں ، سرویلنس سرگرمیوں کے خاطر خواہ نتائج واضح نظر آنے چاہئیں۔
انہوں نے یہ بات تحصیل ایمر جنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر نے ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے موافق مقامات کا بار بار سروے کریں اور ایسی جگہوں کو خشک اور صاف رکھنے کے لیے موثر اقدامات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے ٹائر شاپس ، کباڑخانوں، قبرستانوں اور نرسریز کو بلاناغہ چیک کرنے کی تاکید کی ۔ اس موقع پر تحصیل افسران نے انسداد ی اقدامات سے آگاہ کیا۔