چنیوٹ :ڈی پی اوعبداللہ احمد کی پبلک پراسیکیوٹرز سے میٹنگ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر منشیات فروشوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں ۔
ڈی پی او عبداﷲ احمد کی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر خرم شہزاد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد اصغر سہیل سے میٹنگ کی ۔ اس موقع پر ڈی ایس لیگل عبیداﷲاور ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ظفر اقبال بھی موجود تھے ، دوران میٹنگ منشیات کے مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے اہم پوائنٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا ، پراسیکیوشن افسران نے تفتیشی امور میں نقائص کی نشاندہی کی اور معیار تفتیش بہتر بنانے پر غور کیا گیا ، دوران تفتیش شہادتوں کو پیشہ وارانہ انداز میں محفوظ کرنے اور عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنے کے حوالے سے ڈسکس کیا گیا ۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ منشیات کے مقدمات میں پولیس افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ، ٹھوس شواہد اور معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔