ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزاروں کے مسائل سنے ، حل کے احکامات

ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزاروں کے مسائل سنے ، حل کے احکامات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصرروزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل سننے اور انہیں حل کرانے کے لئے سرگرم ہیں۔

انہوں نے درخواست گزاروں کے محکموں سے متعلقہ مسائل سنے اور افسروں کو ان کے فوری حل کی تاکید کی۔انہوں نے شہریوں کے مسائل حل کرکے درخواست گزاروں سے رابطہ کرنے کابھی حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے درخواستوں میں درج بعض ایشوز کے حل کے حوالے سے درخواست گزارشہریوں کی تجاویز بھی لیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا تیز رفتار حل ترجیح ہے ۔سیوریج سے متعلقہ شہریوں کے مسائل کے پائیدار حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی وتحصیل افسر عوامی مسائل سے روگردانی نہ کریں۔درخواست گزاروں کو ہر ممکن محکمانہ ریلیف کی فراہمی ان کی ترجیح ہونی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں