ٹو بہ ٹیک سنگھ:ڈسٹرکٹ ایگریکلچرل ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ:ڈسٹرکٹ ایگریکلچرل ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایگریکلچرل ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں گندم اگاؤمہم، کسان کارڈ، وزیراعلیٰ پنجاب ٹریکٹر سکیم ،کپاس کی پیداوار، پیسٹی سائیڈ اور ایگریکلچرل میکانائزڈ پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر نوشیر خان نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹوبہ میں دس ہزار918 کاشتکاروں کو کسان کارڈ مل چکے ہیں،جس سے کسانوں نے 48کروڑ روپے سے زائد کی کھاد دیگر زرعی اشیاکی خرید اری کی گئی ہے ،گرین ٹریکٹر سکیم میں 233 میں سے 226 کاشتکاروں کو لیٹر تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ 25سپر سیڈرز کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر دیئے جا چکے ہیں،محکمہ زراعت نے سموگ کے تدارک کے لیے 59 کاشتکاروں کے خلاف ایکشن لیا اور ان کو 12 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی، گندم آگا¶مہم کے سلسلہ میں ضلع کو3 لاکھ 34 ایکڑ پر گندم کاشت کرنے کا ہدف دیا گیا ،اب تک ایک لاکھ 57ہزار 150 ایکڑ پر گندم لگائی جا چکی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی ،جس سے 300 ارب روپے کے بلا سود پیداواری قرضہ جات ممکن ہوں گے ،حکومت پنجاب کی ترجیح کسانوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں