ریونیو اتھارٹی اربوں روپے ٹیکس اکٹھا نہ کرسکی
لاہور(عمران اکبر)پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام رہی،سروسز پر ٹیکس جمع نہ ہونے سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
ریونیو اتھارٹی نے پاکستان سپر لیگ اور سپانسرز سے اربوں روپے ٹیکس اکٹھا نہ کیا، فوڈ اتھارٹی حکام نے بھی کروڑوں کا ودہولڈنگ ٹیکس اکٹھا کر کے جمع نہ کر ایا، اتھارٹی ہوٹلز سے بھی ٹیکس اکٹھا نہ کر سکی۔ آڈٹ رپورٹ سال2022-23 میں مزید انکشاف ہوا کہ پنجاب کے مختلف ہوٹلز سے 7 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا نہیں کیا گیا۔ہوٹل مالکان نے کم سیل ظاہر کر کے ٹیکس چوری کیا۔مختلف سروسز کی غلط کیٹیگریز میں رجسٹریشن سے خزانے کو 2 ارب کا خسارہ ہوا۔ کیسز التوا میں ہونیکی وجہ سے 4 ارب سے زائد ٹیکس ریکوری نہ کی جا سکی۔دستاویزات کے مطابق پی آر اے حکام کی جانب سے ٹیکس پیئرز کو غیر ضروری چھوٹ دی گئی۔