وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور صوبائی وزیر تجارت کی ملاقات

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور صوبائی وزیر تجارت کی ملاقات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی پیسک ہاؤس ڈیوس روڈ میں ملاقات ہوئی۔

جس میں انڈسٹری وٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ اور انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا ،ملاقات میں ٹیکسلا میں ٹیوٹا کی جانب سے 99سال کی لیز پر لی گئی وفاق کی 96ایکڑ زمین کا معاملہ فوری حل کرنے پر اتفاق بھی ہوا ،پنجاب حکومت نے زمین کی لیز ریوائزڈ کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ،کمیٹی ایک ہفتہ کے اندر زمین مناسب ریوائزڈ لیز کا تعین کرے گی ۔ شافع حسین نے پنجاب میں انڈسٹری اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔رانا تنویر حسین نے کہا وفاقی اور پنجاب حکومتیں ٹیکنیکل ایجوکیشن اور انڈسٹری کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں