لائیو سٹاک کارڈ، خواتین میں مویشی تقسیم منصوبہ کا جائزہ

 لائیو سٹاک کارڈ، خواتین میں مویشی تقسیم منصوبہ کا جائزہ

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت لائیو سٹاک کارڈ اور جنوبی پنجاب کی دیہی خواتین میں لائیو سٹاک اثاثہ جات کی تقسیم کے منصوبہ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔

سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی عطیل اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں منصوبہ کے حوالے سے رجسٹریشن پر اب تک کی پیش رفت اور ڈیش بورڈ کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا مویشیوں کی تقسیم کے پروگرام کے حوالے سے اربن یونٹ کو زیادہ سے زیادہ 16 ہزار درخواستوں کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی۔ ان درخواستوں میں سے پہلے سال 55 سو بیوہ و مطلقہ خواتین کے نام قرعہ اندازی کے ذریعے نکالے جائیں گے جبکہ بہترین جانوروں (گائیوں/بھینسوں) کی قرعہ اندازی مینوئل ہو گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا اب تک ایک لاکھ 10ہزار سے زیادہ بیوہ اور مطلقہ خواتین نے ایپ کے ذریعے درخواستیں جمع کر ائی ہیں جبکہ پی آئی ٹی بی نے 9ہزار 4سو درخواستیں فزیکل تصدیق کے لئے اربن یونٹ کو بھیج دی ہیں جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں