نجی کمپنیوں کے سکیورٹی گارڈز کیلئے خصوصی تربیتی ورکشاپ

نجی کمپنیوں کے سکیورٹی گارڈز کیلئے خصوصی تربیتی ورکشاپ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز میں نجی کمپنیوں کے سکیورٹی گارڈز کیلئے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،سکیورٹی گارڈز کی صلاحیتوں میں اضافہ،معیار کو بہتربنانا اورکسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تربیت دی گئی۔

سٹی پولیس آفیسر ایاز سلیم کی ہدایت پر ایلیٹ فورس کے ماہرانسٹرکٹرز نے سکیو رٹی گارڈز کو تربیت دی ۔ انسٹرکٹرز نے تربیتی ورکشاپ کے دوران سکیو رٹی گارڈز کو ویپن ہینڈلنگ،جدید سکیو رٹی تکنیکوں اور قوانین بارے میں رہنمائی فراہم کی۔سٹی پولیس آفیسر ایاز سلیم نے خصوصی پیغام میں کہا کہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد سکیو رٹی گارڈز کو ذمہ داریوں کی اہمیت اور عوامی تحفظ میں ان کے کردار کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔ ۔سی پی او نے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام نجی سکیورٹی کے معیار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں