سیکرٹری دفاع نے سی بی کیئر موبائل ایپ کا افتتاح کر دیا
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے سی بی کیئر موبائل ایپ اور سی بی کیئر پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای گورننس اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں ایک اہم قدم ہے۔۔۔
جس سے کنٹونمنٹ علاقوں کے باشندوں کے لیے حکومت پاکستان کی ڈیجیٹل پاکستان پالیسی اور ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ (ایم ایل سی) ڈیپارٹمنٹ تک آسان رسائی ممکن بنائی جاسکے گی۔ افتتاحی تقریب میں، سیکرٹری دفاع نے سروس کی فراہمی کو جدید بنانے اور عوام کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے میں محکمے کی فعال کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ایم ایل سی ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کی کہ وہ ای گورننس کے حل اپنا رہے ہیں جو کنٹونمنٹ علاقوں کے باشندوں کو مقامی حکومتی خدمات تک موثر، شفاف اور صارف دوست رسائی فراہم کرتے ہیں۔