جعلی چائے کی پتی ، ملاوٹ شدہ دودھ ، دہی کی فروخت

جعلی چائے کی پتی ، ملاوٹ شدہ دودھ ، دہی کی فروخت

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گوجرانوالہ میں جعلی چائے کی پتی ‘ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی کھلے عام فروخت میں اضافہ ہوگیا۔۔۔

 مضر صحت اشیا استعمال کرنے سے شہریوں میں مہلک بیماریاں پھیلنے لگیں فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر سرکاری اداروں نے خاموشی اختیار کرلی ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث گوجرانوالہ میں کئی عرصہ سے ملاوٹ شدہ مرچیں ،ہلدی کی فروخت جاری ہے مگر اب موسم سرماکی شدت آتے ہی دودھ دہی ،چائے کی پتی،‘چینی ،گڑ ،گھی وغیرہ میں بھی ملاوٹ کا مکروہ دھندہ تیز کر دیا گیا ہے ۔ گھی ،کوکنگ آئل میں مردار جانوروں کے گوشت ،چربی کی آمیزیشن کے علاوہ دودھ ،دہی میں اراروڑ ،سنگھاڑے کا پوڈر ،کیمیکلز ملایا جا رہا ہے ۔ جبکہ چائے کی پتی میں خطرناک مہلک زہر آلود رنگ ،لکڑی کا برادہ بورہ استعمال کر کے چائے پینے والوں کو بے موت مارنے کا مکروہ دھندہ جاری ہے متذکرہ ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش استعمال کرنیوالے اور ملاوٹ شدہ چیزوں کوکھانے سے شہریوں کی بڑی تعداد شدید بیماریوں کا شکار ہونے لگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں