انسداد سموگ کارروا ئیاں، دھواں چھوڑنے والی 12گاڑ یاں بند
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر سموگ کی روک تھام کے لیے محکمہ ماحولیات نے مختلف صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا۔۔۔
معائنے کے دوران آلودگی پھیلانے والے ایک صنعتی یونٹ پر 3 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ 3 یونٹس کو وارننگ دی گئی ۔ سموگ پر قابو پانے کیلئے 901 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا، اس دوران دھواں چھوڑنے والی 12گاڑیوں کو بند کیا گیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات راولپنڈی ماریہ نے کہاکہ سموگ کی روک تھام کیلئے کارروا ئیاں بلا تعطل جاری ر ہیں گی ۔