ڈپٹی کمشنر کا ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ ، مسائل سنے

 ڈپٹی کمشنر کا ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ ، مسائل سنے

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ کے ہمراہ ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی خانگڑھ اور شہر سلطان آفس کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی آفس میں مشینری سمیت ملازمین کی حاضری چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی عملہ کے مسائل بھی سنے ۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی عملہ کو تنخواہیں دینے کی یقین دھانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر روہیلانوالی کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی سمیت ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور محکمہ صحت کے آفسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے ایکسین محکمہ بلڈنگز کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی جگہوں پر بورڈ لگائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے مٹیریل کا خاص خیال رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسل روہیلانوالی کے دفترکا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے آفس میں عوام کو دی جانے والی سہولیات سمیت صفائی ستھرائی اور ملازمین کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی شہر سلطان کا دورہ کیا ملازمین کی بائیومیٹرک مشین پر حاضری چیک کی، شہر سلطان شہر میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں