منصوبوں کی جلد تکمیل کے اقدامات کئے جا رہے :ساجد مہدی

 منصوبوں کی جلد تکمیل کے اقدامات کئے جا رہے :ساجد مہدی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا،خبرنگار، ) ممبر قومی اسمبلی و کنو ینئر سید ساجد مہدی سلیم شاہ اور۔

 ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرس روم میں منعقد ہوا۔ممبر قومی اسمبلی و کنونیئر سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ضلعی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ذریعے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے ، معیاری تعلیم فراہم کرنے ، خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و بحالی، صفائی ستھرائی، سیوریج سمیت ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلی افسران و ملازمین کی کارکردگی کو باقاعدگی سے جانچا جا رہا ہے اور بہترین سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ایم پی ایز یوسف کسیلیہ، ملک نوشیر لنگڑیال نے کہا کہ اس فورم کا مقصد ضلع میں عوام الناس کی فلاح و بہبود اور ضلع کی ترقی کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لانا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے حوالے سے جاری اقدامات بارے بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں