مہنگائی مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

مہنگائی مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن تیز  کرنے کا حکم

ملتا ن(وقائع نگار خصوص)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مہنگائی مافیا کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔

 ڈپٹی کمشنر نے اپنی زیر صدارت اجلاس میں کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیادوں پر انسپکشن کی تعداد بڑھا کر بھاری جرمانے عائد کرنے کا ٹاسک دیا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کا عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے خصوصی فوکس ہے ،اس سلسلے میں منڈیوں سے عام مارکیٹ تک سستی اشیا خورونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ، تمام دکانوں اور بڑے سٹورز پر سرکاری ریٹس آویزاں کئے جائیں، قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ پر کڑی نظر رکھی جائے ۔اجلاس میں اے ڈی سی جنرل محمد سیف نے پرائس کنٹرول مہم پر تفصیلی بریفنگ دی ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شجاع آباد روڈ پر زیر تعمیر ایگری کلچر مال کے منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے زرعی اجناس و آلات کی براہ راست فراہمی کیلئے انقلابی منصوبہ کی بنیاد رکھی ہے ، شہر اولیائمیں جدید ترین ایگری مال منصوبے کی تکمیل تیزی سے جاری جو جون 2025 ئمیں مکمل کرکے محکمہ زراعت کے حوالے کیا جائے گا،ایگری مال میں کسانوں کو ایک چھت تلے بیچ ،کھاد،زرعی اجناس و آلات فراہم کئے جائیں گے ، شاپس میں سستے ریٹس کو حکومت پنجاب یقینی بنائے گی، محکمہ زراعت ایگری مال کے ذریعے کسانوں کو براہ راست زرعی پراڈکٹس فراہم کرسکے گا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ جدید ایگری مال کے منصوبے پر 29 کروڑ روپے لاگت آئے گی، 3 ایکٹر سے زائد رقبے پر تعمیر کیا جارہا ہے ۔ایکسین بلڈنگز محمد حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان نے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کوبریفننگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں