ڈاکٹر کے اچھے الفاظ، مسکراہٹ مریض کو زندگی دیتے :ایاز صادق

ڈاکٹر کے اچھے الفاظ، مسکراہٹ مریض کو زندگی دیتے :ایاز صادق

ا سلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا عام بندہ عدالت میں اپنے کیس اور ہسپتال میں اپنے علاج کے لئے سب جمع پونجی خرچ کر دیتا ہے ، ایسے میں ڈاکٹر کے اچھے الفاظ اور مسکراہٹ مریض کو نئی زندگی دیتے ہیں۔

پارلیمان ملک کے صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے کانووکیشن سے خطاب کے دوران کیا۔ سپیکر نے کہا نوجوان ڈاکٹر خود کو صرف علاج تک محدود نہ رکھیں بلکہ مریضوں کے ساتھ ہمدردی والا تعلق قائم کریں۔ دیہی علاقوں میں صحت کی خدمات اور زچہ و بچہ کی صحت کے مسائل آپ کے عزم اور مہارت کے بغیر حل نہیں ہو سکتے ۔ دریں اثنا سپیکر ایاز صادق سے شام کے سفیر ڈاکٹر رمیز الرائی نے ملاقات کی جس میں سپیکر نے کہا پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے ۔ انہوں نے شام میں قیام امن اور تعمیر نو کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایاز صادق سے الجیریا کے سفیر براہیم رومانی نے بھی ملاقات کی۔ سپیکر نے کہا پاکستان الجیریا کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے فلسطین اور کشمیر میں جاری اسرائیلی و بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ مسائل حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں