اسلامی یونیورسٹی میں دفتری امور ڈیجیٹلائز کرینگے ،ڈاکٹر مختار
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے قائم مقام ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔۔
یونیورسٹی میں باہمی تعاون اور میرٹ کی فضا کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دفتری امور کی بہتر انجام دہی کے لیے ڈ یجیٹلا ئزیشن کی جا ئیگی ، افسران اور انتظامیہ کے مابین کوئی خلیج نہیں ہونی چاہیے ،افسران کسی گرو پ کا حصہ بننے کے بجا ئے اپنے کام پر توجہ دیں ۔ اقوام عالم کی ترقی کی رفتار کے ساتھ چلنا ہے تو اس کا واحد راستہ جامعات کا تعمیری کردار ہی ہے ۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ہاسٹل کے انتظام کو بہتر بنایا جا ئے گا تاہم کسی بھی قسم کی سیاست کی جامعہ میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔