ترقی پذیر ممالک کو بہت سے چینلجز کا سامنا ہے :ڈینیش سفیر

 ترقی پذیر ممالک کو بہت سے چینلجز کا سامنا ہے :ڈینیش سفیر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے کی۔۔

 جبکہ مہمان خصوصی ڈنمارک کے سفیر مسٹر جیکب لائنف اور مہمان اعزاز ڈی ایس آئی ایف ڈائریکٹر انویسٹمنٹ مسز بینٹے شیلر تھیں، مختلف محکموں اور واسا افسران نے شرکت کی۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈنمارک کے پاکستان میں سفیر مسٹر جیکب لائنف نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں ویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ کے حوالے سے بہت سے چینلجز کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں، پاکستان سمیت دیگر ہمسایہ ممالک میں اس وقت ماحولیاتی اور فضائی آلودگی کے باعث سموگ پریڈ چل رہا ہے جو انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک ہے ،ترقی پذیر ممالک میں ویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ نہ ہونے کے باعث ماحولیاتی اور فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ان مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ۔ ڈنمارک کے سفیر نے واضح کیا کہ ڈنمارک سسٹین ایبل انویسٹمنٹ فنڈ سے فیصل آباد میں واسا کے تعاون سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے فیصل آباد کو ماحولیاتی آلودگی سے نجات میں مدد ملے گی۔ مسز بینٹے شیلر نے کہا کہ فیصل آباد واسا کے تعاون سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور آئندہ سال کے آغاز میں کنٹریکٹر فیصل آباد پہنچ جائیں گے جس کے بعد پراجیکٹ کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران کاہلوں اور پی ایم یو کی ورکنگ ریلیشن شپ کو قابل تحسین قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں