توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت، عمران خان کی رہائی ہوگی یا نہیں؟ تفصیلات منظر عام پر
لاہور: (دنیا نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہو گی یا نہیں؟ تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ہونے کے باوجود رہائی ممکن نہیں، آئی جی پنجاب نے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر پنجاب پولیس نے کل 53 مقدمات درج کر رکھے ہیں، لاہور میں بانی پی ٹی آئی پر 21 مقدمات درج ہیں۔
راولپنڈی ڈویژن میں 19 مقدمات، گوجرانوالا میں ایک، شیخوپورہ سات جبکہ فیصل آباد میں 5 مقدمات درج ہیں، سرکاری وکیل فرخ لودھی ایڈووکیٹ نے رپورٹ جمع کروا دی تھی۔