حکومتی اقدامات سے ملک درست سمت میں گامزن ہے، دانیال چودھری

اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سےملک درست سمت میں گامزن ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹردانیال چودھری کا کہنا تھا کہ مخصوص عناصرکوملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ پاکستان کوبحرانوں سےنکالا ہے، عوام کوریلیف دینا ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ملک درست سمت میں گامزن ہے، پنجاب میں کسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کیےجا رہے ہیں، زرعی شعبے کی برآمدات کے فروغ پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ ملک کے صنعتی شعبےمیں نمایاں ترقی ہوئی ہے، حکومتی اقدامات سےمہنگائی کی شرح کم ہوئی، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، ہمیں کارکردگی کی بنیاد پرووٹ ملتےہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں