پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق واریئر 8 کا افتتاح

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق واریئر 8 کا افتتاح ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان پاک چین مشترکہ مشق واریئر 8 کی افتتاحی تقریب ہوئی، تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کے شعبے میں منعقد ہونے والی یہ آٹھویں مشق ہے، تین ہفتے طویل دو طرفہ مشقیں ہر سال منعقد کی جاتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا ہے، ملٹری ٹو ملٹری مشقوں کا مقصد دوطرفہ آہنی برادرانہ تعلقات مضبوط بنانا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں