عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالرز اضافے کیساتھ 2631 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں