جڑانوالہ: ٹریفک پولیس کی کارروائی، رکشہ سٹینڈ عارضی اڈا پر منتقل
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) انچار ج ٹریفک پولیس کی کارروائی،غیر قانونی کاروباری سٹالز کا خاتمہ،رکشہ سٹینڈ کو عارضی اڈا پر منتقل ۔
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) انچار ج ٹریفک پولیس کی کارروائی،غیر قانونی کاروباری سٹالز کا خاتمہ،رکشہ سٹینڈ کو عارضی اڈا پر منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق انچارج ٹریفک پولیس ملازم حسین نے اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی گیٹ کے باہر ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنےوالے غیر قانونی کاروباری سٹالز ،چائے ، ناشتہ کے ریڑھیوںکا خاتمہ کرکے ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کروادیں۔ مزید برآں غیر قانونی رکشہ سٹینڈ سینما چوک، پاکستانی گیٹ ،نیابازار،240موڑ کو ختم کرکے ان کوپہلے سے منتخب کردہ عارضی سٹینڈ سستابازار میں منتقل کر دیا گیاہے ۔ اس موقع پر انچارج ٹریفک وارڈن ملازم حسین نے کہا کہ ٹریفک روانی میں خلل پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور رکشہ ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ غیر قانونی رکشہ سٹینڈ پر کھڑا کرنے کی بجائے قائم کردہ سٹینڈ کے استعمال کو یقینی بنا کر قانون کی پاسداری کریں۔