آبپاشی،سڑکوں کی سکیموں کیلئے 6 ارب کے فنڈز منظور

آبپاشی،سڑکوں کی سکیموں کیلئے 6 ارب کے فنڈز منظور

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 47 ویں اجلاس میں۔۔۔

 اریگیشن اور روڈ سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 6 ارب 45 کروڑ 88 لاکھ 75 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پانی کی ترسیل و نقل و حمل کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں آبپاشی چینلز کی کنکریٹ لائننگ کیلئے 3 ارب 99کروڑ 52لاکھ 93ہزار اور گجرات لنک روڈ کو انڈسٹریل ایریاII- سے منسلک کرنے کے سلسلہ میں سروس فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 2 ارب 46کروڑ 35لاکھ 82 ہزار روپے شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں