بچوں کے پارک پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف پلاٹوں کی حیثیت سے متعلق کے ایم سی کا نوٹیفکیشن طلب

بچوں  کے  پارک  پر  غیر  قانونی  تعمیرات  کیخلاف  پلاٹوں  کی  حیثیت  سے  متعلق  کے  ایم  سی  کا نوٹیفکیشن  طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے قیوم آباد میں بچوں کے پارک پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف پلاٹوں کی حیثیت سے متعلق کے ایم سی کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا۔

پیرکوسماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ بچوں کے پارک پر غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں وہاں پر پلاٹ بنا کر لوگوں کو فروخت کر دیئے گئے ۔ وکیل پلاٹ مالک نے موقف دیا کہ ہائیکورٹ کے مقر کردہ کمشنر ،ناظر کی رپورٹ آ چکی ہے ۔ ناظر کی رپورٹ میں تجاوزات کا ذکر نہیں ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ناظر نے اپنی رپورٹ میں یہ ظاہر کیا ہے کہ تجاوزات ہیں۔ ناظر نے کے ایم سی کے نوٹیفکیشن کا بھی ذکر کیا ہے ۔ جس نوٹیفکیشن کے تحت پارک پر بنے پلاٹوں کو بغیر لیز قرار دیا ہے ۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق چائنا کٹنگ کرکے پلاٹس فروخت کیے گئے ۔ عدالت نے پلاٹوں کی حیثیت سے متعلق کے ایم سی کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا۔ عدالت نے بلاک سی اور ڈی کا لے آؤٹ پلان بھی طلب کر لیا۔ عدالت نے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر کی بریت کے خلاف درخواست وکلا کی غیر حاضری کے باعث ٖغیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔ مقتول کے بھائی عالم شیر کی دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو اہم شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے بری کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں