ا ے ڈی سی جی ٹوبہ کا بنیادی مرکزصحت چک376ج ب کا دورہ
ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ ذیشان لبھا مسیح نے ریویمپنگ کے کام کا جائزہ لینے کیلئے بنیادی صحت مرکز چک نمبر 376 ج ب کا وزٹ کیا۔۔۔
اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی میٹریل کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کو علاج معالجے کی سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کرنا چاہتی ہیں، اس سلسلہ میں ضلع بھر میں 24بنیادی صحت مراکز اور 5 رورل ہیلتھ سنٹرز پر ریویمپنگ کا کام جاری ہے ،جنہےں اپ گریڈ کرنے کے اقدامات جاری ہیں،بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل )نے معیار تعلیم کا جائزہ لینے کے لئے گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز ہائی سکول چک نمبر 380ج ب کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے اساتذہ کی حاضری،سکول کی صفائی ،کمپیوٹر اور سائنس لیب کا معائنہ کیا اور سکول کونسل سے میٹنگ بھی کی۔