انسانی زندگی کامقصد قربِ الٰہی کا حصول :حسین محی الدین
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے فیصل آباد میں پیر سید ہدایت رسول شاہ قادری کے 5ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ۔۔۔
سید ہدایت رسول شاہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قابلِ فخر شاگردوں میں سے تھے ۔ آپ تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے روحِ رواں تھے ۔آپ کے اخلاص اور قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہزاروں افراد آج بھی ان سے محبت رکھتے ہیں اور ان کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔تقریب کی صدارت سیدسعیدالحسن شاہ چیئرمین نورالہدی فائونڈیشن فیصل آباد نے کی۔ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنے خطاب میں نے کہا کہ انسانی زندگی کا بنیادی مقصد قربِ الٰہی کا حصول ہے ، اور یہی حقیقی کامیابی کا ضامن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بداعمالیاں اور دین سے دوری کا سبب یہ ہے کہ ہم نے اولیا کرام اور صوفیا کی مجالس اور صحبت سے خود کو الگ کرلیا ہے ۔ ہماری نسل اس روحانی تعلق سے محروم ہوکر بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے ۔