آپریشن،درجنوں بجلی چوروں کولاکھوں روپے جرمانہ
چونیاں(تحصیل رپورٹر)ایس ای قصور کی ہدایت اور ایکسین کے حکم پر سب ڈویژن چونیاں ویسٹ کے ایس ڈی او عرفان اﷲ خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چونیاں اور نواحی علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔۔۔
جس میں درجنوں بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر انکے بجلی کنکشن منقطع کر دئیے ، لاکھوں روپے جرمانہ عائد کر کے انکے خلاف مقدمات بھی درج کروا دئیے ہیں،اس موقع پر ایس ڈی او عرفان اﷲ خان کا کہنا تھا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں ،جن سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے ، ہر اس شخص کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی جو بجلی چوری جیسی لعنت میں مبتلا پایا جائے گا، ایسے صارفین جو واپڈا لیسکو کے نا دہندگان ہیں وہ فوری طور پر اپنے واجبات ادا کر دیں ورنہ انکے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔