ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کاتاریخی محل اور بادشاہی مسجد کا دورہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲ گوندل نے چنیوٹ کے تاریخی ورثوں عمر حیات محل اور بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔۔۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر طلحہ سعید ، سی او ایم سی مظفر بیگ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ، ڈپٹی کمشنر نے تاریخی محل کا تفصیلی دورہ کیااور انہیں محل کے تاریخی پہلو و دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلاشبہ یہ تاریخی ورثہ ہے اور اس کی بہتری و بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، بعد ازاں وہ چنیوٹ کی تاریخی بادشاہی مسجد گئے اور مسجد کی تزئین و آرائش کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا ، انہوں نے مسجد کے اطراف فوڈ سٹریٹ قائم کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔