پاکستان و بیلا روس کا ماحولیاتی تحفظ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم اور بیلاروس کے وزیر برائے قدرتی وسائل و ماحولیاتی تحفظ سرگئی مسلیاک نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔۔۔
ملاقات میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے آغاز کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،رومینہ خورشید نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حیاتیاتی تنوع کی تحقیق اور بیلاروس کے ماہرین کی مدد سے جھیلوں کے تحفظ کے جدید طریقوں پر تعاون بے مثال فوائد کا حامل ثابت ہو گا، پالیسی کی تیاری میں مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ حکمت عملی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالا جا سکے ، ا نہوں نے کہا بیلاروس کے جدید طریقے پاکستان کو اپنے مختلف موسمیاتی اقدامات کے انتظام میں مدد فراہم کر سکتے ہیں ۔