بلغاریہ وسندھ حکومت زرعی شعبے میں ملکرکام پرمتفق

بلغاریہ وسندھ حکومت زرعی شعبے میں ملکرکام پرمتفق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بلغاریہ کی سفیر مس ارینا گانچیوا نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ۔۔

جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بلغاریہ اور سندھ حکومت نے ثقافت و زرعی شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔بلغاریہ کی سفیر نے بتایا کہ بلغاریہ میں سورج مکھی کی کاشت بہت زیادہ کی جاتی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ اور بلغاریہ کی یونیورسٹیز تعلیم اور تحقیق میں مل کر کام کرسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا سندھ انڈس سولائزیشن کا مرکز ہے ۔ سندھ اور بلغاریہ تاریخی و ثقافتی لحاظ سے مالا مال ہیں۔ ارینا گانچیوا نے کہا کہ بلغاریہ کے اسکالرز سندھی ادب اور ثقافت کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے کام سے متعلق بھی گفتگو ہوئی جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔علاوہ ازیں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں خواتین کو بڑی عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور آج کا دن دنیا بھر میں خواتین کے خلاف تشدد اور وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے ۔ سندھ حکومت نے خواتین کے تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیئے اہم اقدامات کئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو بڑی اہمیت دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں