راولپنڈی:24گھنٹوں کے دوران 7افراد میں ڈینگی کی تصدیق

 راولپنڈی:24گھنٹوں کے دوران 7افراد میں ڈینگی کی تصدیق

راولپنڈی(ایجنسیاں)راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے وار میں کمی ریکارڈ ،محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔۔۔

راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ڈینگی پازیٹو مریضوں کی تعداد 130 ہوگئی،اب تک ڈینگی سے کنفرم متاثرہ مریضوں کی تعداد 6444 تک پہنچ گئی ہے ،رواں سیزن میں ڈینگی مچھروں کے حملوں سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے ،گزشتہ 20گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 9پوٹھوار ٹاؤن، 11میونسپل کارپوریشن کے علاقوں ، راولپنڈی کینٹ 5 اور گوجرخان سے 1مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہو ئی ،چکلالہ کینٹ سے 3اور کہوٹہ سے 7مریض ہسپتال داخل کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں