گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ریسرچ کے حوالے سے ورکشاپ

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ریسرچ کے حوالے سے ورکشاپ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی طرف سے فیکلٹی آف لائف سائنسز، میڈیکل سائنسز اور فارماسیوٹیکل سائنسز کے اساتذہ کے ساتھ یونیورسٹی میں ایجوکیشن کی کوالٹی کو بہتر کرنے اور ۔۔۔

ریسرچ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد شعبہ جات میں ریسرچ اور تعلیم کے سالانہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر عاصم منشا نے ورکشاپ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی کے پیرامیٹرز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ان کے نفاذ کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر عاصم منشاء نے ورکشاپ کے شرکا کو بتایا کہ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم تعلیم و تحقیق کے حوالے سے یونیورسٹی کے اساتذہ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ تدریس کے انتہائی اعلی پیشہ کو اور بھی زیادہ باوقار بنائیں گے ۔ ایسا تبھی ممکن ہے اگر اساتذہ ایک مسلسل علمی جستجو میں مصروف رہیں اور تدریس کے عمل کو زیادہ سے زیادہ بامقصد اور موثر بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں