ٹو بہ : 12سال بعد بھی رےلوے پھاٹک کاتوسےعی منصو بہ نامکمل

ٹو بہ : 12سال بعد بھی رےلوے پھاٹک کاتوسےعی منصو بہ نامکمل

ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )طوےل عرصہ گذرنے کے باوجود بھی شہر کے مرکزی رےلوے پھاٹک کی توسےع کا ادھورا منصو بہ مکمل نہ ہو سکا۔

 تفصےلات کے مطابق 12سال قبل اندورن شہر ون وے روڈ کی تعمےر کے ساتھ ہی مرکزی رےلوے پھاٹک کو ڈبل کر نے کا منصو بہ شروع کےا گےا تھا ،جس کےلئے محکمہ رےلوے کی انجےنئرنگ برانچ نے اخراجات کاتخمےنہ اےک کروڑ 8لاکھ13ہزار 345 روپے لگاےا تھا ،چنانچہ ضلعی انتظامےہ نے مجوزہ تخمےنہ کے مطابق فنڈز جاری کر دےئے اوررےلوے ٹھےکےدار نے پھاٹک کی توسےع کاکام تخمےنہ کے مطابق مکمل کرنے کی بجائے ادھورا ہی چھوڑ دےا۔اس دوران رےلوے لائنوں کی درمےانی سڑک کی معےاری تعمےر سمےت سےورےج ،مسافروں کی پےدل گذرگاہ اور مسمار کردہ دکانوں کی تعمےر بھی ادھوری چھوڑ دی گئی ۔ تاحال پھاٹک مےں لائنوں کے درمےان سڑک بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور وہاں عرصہ دراز سے کئی فٹ گہرے گڑھے پڑچکے ہےں ، موٹر سائےکل رکشوں اور گاڑےوںکے الٹنے کے حادثات معمول بن کر رہ گئے ہےں لیکن متعلقہ اداروں نے آج تک پھاٹک کی توسےع کے ادھورے منصو بہ کو مکمل کرنے کےلئے کوئی اقدامات کئے نہ ہی متاثرےن کو دکانوں کی تعمےر کےلئے متبادل جگہ فراہم کی گئی ،شہر کے عوامی وسماجی حلقوں نے وفاقی وزےر رےلوے سمےت دےگر اعلی حکام سے مطالبہ کےا ہے کہ رےلوے پھاٹک توسےعی منصو بہ کو مکمل کر نے ،در مےانی سڑک کی مرمت کے لئے اقدامات کئے جائےں اور مسمار دکانوں کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائے تاکہ متاثرےن دوبارہ اپنے کاروبار شروع کر سکےں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں