آئینی، پارلیمانی اور اقتصادی بحران خو فناک ہو گیا :سردارظفر

 آئینی، پارلیمانی اور اقتصادی بحران خو فناک ہو گیا :سردارظفر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنماسردارظفرحسین خاں نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے اقتدار دینے اور لینے کے تمام تجربات ناکام ہوگئے ہیں۔

 ملک میں سیاسی، آئینی، پارلیمانی اور اقتصادی بحران خوفناک شکل اختیار کرگیا ہے ۔ ریاستی طاقت کے ساتھ نئی سیاسی انجینئرنگ ماضی کے مقابلہ میں زیادہ خطرناک اور تباہی کا باعث ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں نے من پسند قیادت اور من پسند سیاسی اقتدار کے لئے بھٹو، نواز، بے نظیر اور عمران خان پر 75 سال لگادئیے لیکن ملک کو استحکام، وقار اور خودمختاری نہیں مل سکی۔ غلطیوں کا تسلسل اور سوشل میڈیا کا منفی استعمال اور زہریلا پراپیگنڈا قومی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اصل مسئلہ ملک کو سیاسی، آئینی، انتخابی اور عدالتی بحران سے نکالنے کا ہے ۔ اِس سے ہی قومی اعتماد بحال ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں