محکمہ تحفظ ماحول کا طارق کارپوریشن کو سات روز کا اصلاحی نوٹس

محکمہ تحفظ ماحول کا طارق کارپوریشن کو سات روز کا اصلاحی نوٹس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول نے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول رولز)کے تحت طارق کارپوریشن کو سات روز کا اصلاحی نوٹس دے دیا۔۔

جس کی عدم تعمیل پر کارپوریشن کو بند کردیا جائے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوا نے دوران انسپکشن کارپوریشن کو اصلاحی نوٹس دیا۔انہوں نے تحصیل جڑانوالہ کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے بغیر کسی بھٹہ کو نہیں چلنے دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں