محفوظ سفر، حادثات کی روک تھام کیلئے تجاویز پر غور
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کا پہلا اجلاس ٹرانسپورٹ ہاؤس میں ہوا۔
وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کا پہلا اجلاس ٹرانسپورٹ ہاؤس میں ہوا جس میں پی آر ایس اے کے تحت سفر کو محفوظ بنانے اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا۔