یو ایم ٹی ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ 2025 میں نمبر 1نجی یونیورسٹی قرار
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے ایک بار پھر اپنی قابلیت اور معیار کا لوہا منواتے ہوئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن انٹر ڈسپلنری ریسرچ سائنس رینکنگ 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
اس رینکنگ میں یو ایم ٹی نے نہ صرف کی نمبر 1 نجی یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر یو ایم ٹی نے 201-250 پوزیشن حاصل کی، جو کہ ایک غیر معمولی کارنامہ ہے ۔یہ رینکنگ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی ریسرچ سائنس کے شعبے میں پہلی بار پیش کی گئی ہے ۔