298کے اوسط اے کیوآئی کیساتھ لاہور پہلے نمبر آ گیا
لاہور(سہیل احمد قیصر)298 کے اوسط اے کیو آئی کے ساتھ لاہور پہلے اور 247 اے کیو آئی کے ساتھ دہلی دوسرے نمبر پر رہا۔
بوسنیاکا دارالحکومت سراجیوو آلودگی کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر قرار پا یا جہاں اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 206 رہا۔لاہور میں سب سے زیادہ 491اے کیو آئی پولو گراؤنڈ کینٹ میں رہا،شملہ پہاڑی پر 490اورعسکری 10 میں اے کیو آئی 440 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے چند روز تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ماہرین کے مطابق بارش برسنے سے ہی فضا پوری طرح سے صاف ہوسکتی ورنہ آلودگی میں کمی ،بیشی کا سلسلہ ہنوز جاری رہے گا۔