نومبر میں ریسکیو 1122 کو 12ہزار135ایمرجنسی کالز موصول
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ماہِ نومبر میں ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو 12135 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔
بروقت موقع پر پہنچ کر 2994 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، 7881 میڈیکل، 129 آگ لگنے ، 224 کرائم، 6 ڈوبنے ، 11 عمارت گرنے اور 889 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا۔11237 متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 5188 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ 5509 افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔