چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 570 گ ب میں مقبولاں بی بی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم شہزاد نے بازار جاتے ہوئے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی جس سے منع کرنے پر وہ طیش میں آگیا اور اسلحہ نکال کر اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اورکپڑے پھٹنے سے وہ مبینہ طور پر نیم برہنہ ہوگئی ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔