سپورٹس کمپلیکس میں ریسلنگ کے 10ویٹ کیٹگری مقابلے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کھیلتا پنجاب گیمز2024ء کے سلسلہ میں ڈویژن کی سطح پر مقابلوں کا انعقاد جاری ہے ۔۔۔
اس ضمن میں کلیم شہید انڈور سپورٹس کمپلیکس ہال غلام محمد آباد میں ریسلنگ کے 10 ویٹ کیٹگری مقابلے ہوئے جس میں چاروں اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا۔57 کلوگرام میں راناحسنین،61کلو گرام میں رانا حسن،65 کلوگرام میں محمد بلال خالد،70کلوگرام میں احتشام،74 کلوگرام میں محمد زید اسحاق،79 کلوگرام میں محمد ناصر، 86کلوگرام میں شعیب خالد،92 کلوگرام میں حمزہ نوید،97کلوگرام میں محمد جنید اسحاق نے اور125 کلوگرام میں اسماعیل خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔