چنیوٹ:وفاقی وزیر قیصر شیخ کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی، جس میں واپڈا، سوئی ناردرن گیس، پولیس، بلدیہ،پاکستان ریلوے اور دیگر وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کئے ۔قیصر احمد شیخ نے شادی کے تحفہ کے طور پر خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کیں۔ کھلی کچہری میں زیادہ تر شکایات کا تعلق واپڈا، گیس، صفائی، صحت، اور شہری سہولیات سے تھا۔ قیصر احمد شیخ نے فوری طور پر ان مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کئے ۔ مزید برآں، مستحق مریضوں کو مفت علاج اور ادویات اور ضرورت مند افراد کو مالی امداد فراہم کی گئی ۔