پینسرہ : ، سینکڑوںاتائی انسانی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف
پینسرہ(نمائندہ دنیا )محکمہ ہیلتھ اور پنجاب ہیلتھ کمیشن کی مجرمانہ غفلت و مبینہ ملی بھگت سے پینسرہ،بھوانہ روڈ،جھنگ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں سینکڑوںاتائی انسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں ۔۔۔
محکمہ کی جانب سے سیل کردہ کلینک زبردستی دوبارہ کھول کے عطائیت کا دھندہ دوبارہ شروع ہے، ایکسرے ٹکنیشن ڈاکٹر کا بورڈ لگائے علاج کے نام پر شہریوں میں ہیپاٹائٹس ،کینسر جیسی موزی امراض پھیلانے میں مصروف ہیں ،دوسری طرف محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں کارروائی کی بجائے ماہانہ وصول کر کے خاموش ہیں ۔شہریوں اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اتائیوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے ۔